چترال یار خون میں ایک شخص نے سسرال جاکر معمر خاتون کو قتل اور بیوی اور ساس کو زخمی کردیا
چترال (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ملزم کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گی تھی جسے منانے کے لئے وہ شخص سسرال پہنچا تھا اور بیوی کو منانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا جس پر وہ طیش میں آکر فائرنگ کرکے بیوی کی ایک رشتہ دار خاتون کو قتل جبکہ بیوی اور اپنی ساس کو زخمی کردیا۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 60 سالہ خوش نان کے نام سے ہوئی۔ قتل ہونے والی خاتون بیوہ تھی اور جس کی شادی بونی میں ہوئی تھی اور وہ اپنے شوہر کی موت کے بعد بانگ، یارخون میں اپنے والدین کے گھر رہتی تھی۔
ذرائع کے مطابق جنید خان ولد سردار خان جس کا تعلق بنگ لوئر ہے ، کی شادی ایک سال پہلے یہاں کے گل زمان کی بیٹی سے ہوئی تھی۔ لیکن جنید کی بیوی شوہر کے گھر نہیں جانا چاہتی تھی، جمعہ کی صبح ، جنید اپنے سسرالیوں کے گھر آیا اور اس نے اپنی اہلیہ اور دیگر افراد سے بیوی کو لے جانے کے حوالے بحث شروع کردی۔ بحث زیادہ بڑھی اور طیش میں جنید نے گھر میں فائرنگ کردی جس کی وجہ سے گولی گل زمان کی بہن خوش نان کو جا لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔ جنید کی اہلیہ اور اس کی ساس بھی زخمی ہوگئیں۔
پولیس نے علاج اور قانونی کاروائی کے لئے زخمیوں اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ قاتل جنید واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے بعد میں گھر کے قریب واقع جنگل سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کا والد سردار خان اپنے زمانے کا معروف گلوکار تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
Write commentsخبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ