اینگرو فرٹیلائزرز اور اینگرو فاؤنڈیشن کے مشترکہ PAVE پراجیکٹ کی بین الاقوامی پذیرائی، منصوبے نے تیسرا ایوارڈ حاصل کیا
کراچی: اینگرو فرٹیلائزرز اور اینگرو فاؤنڈیشن کے مشترکہ PAVE پراجیکٹ کوبرطانیہ میں منعقدہ "رشلائیٹ، سسٹین ایبل ایگریکلچر، فارسٹری اینڈ بائیوڈائیورسٹی ایوارڈ"میں فاتح قرار دیا ہے۔ PAVEپراجیکٹ نے یہ تیسرا عالمی ایوارڈ حاصل کیا ہے اس سے پہلےPAVEپراجیکٹ تائیوان میں منعقدہ ایشیا رسپانسبل انٹرپرائز ایوارڈز2019اور آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں 2019ایشیا پیسفک شیئرڈ ویلیو ایوارڈ ز میں بھی ایوارڈز حاصل کرچکا ہے۔
PAVE پراجیکٹ اینگرو فرٹیلائزرز کے تجربے سے فائدہ اٹھا تے ہوئے بیجوں کی ویلیو چین کو توسیع دینے کیلئے قائم کیا گیا ہے تاکہ اس کو چھوٹے زمینداروں، ابھرتے ہوئے کاروباری اداروں،بیج کے شعبے اور فوڈ سیکیوریٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور اداروں کیلئے یکسان مفید اور پائیدار بنایاجاسکے۔
اس پراجیکٹ کے تحت اینگرو خواتین کسانوں سمیت چھوٹے کاشت کاروں کے ساتھ کام کرتی ہے اورسیڈ سپلائی چین کا حصہ بنانے کیلئے انہیں بیج اگانے کی تکنیکس سے متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ انہیں تربیت فراہم کرتی ہے۔ اس اقدام نے بیج کے مختلف گروپس کے تعارف کے ذریعے فیصلہ سازی اور اور کمیونٹی کی قیادت میں خواتین کے کردار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کے معاشی استحکام کو بھی فروغ دیا ہے۔
بطور گلوبل پارٹنر میڈا (MEDA)کنیڈااورآسٹریلیا کے خارجہ اور تجارت ڈپارٹمنٹ PAVEپراجیکٹ کے نفاذ کیلئے رہنمائی فراہم کررہے ہیں۔
اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر سالار قریشی کے مطابق یہ گلوبل ایوارڈPAVE پراجیکٹ اینگرو اور اس کے شراکت داروں کی لگن اور اجتماعی کاوشوں کا ثبوت ہے۔ یہ پراجیکٹ اینگرو فرٹیلائزرز کے ایک مقصد سے چلنے والے ادارے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ایوارڈ حاصل کرنے پر اینگرو ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے رشلائیٹ کے آرگنائزرنے کہاکہ اس ایوارڈ میں پہلی مرتبہ شمولیت کے بعد ایوارڈ جیتنا بہت بڑی کامیابی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
Write commentsخبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ