-->
اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

26 مارچ، 2021

سیاحوں کی وادی ، سوات کے لئے 17سال بعد ایئر سروس بحال ، سیدو شریف ایئرپورٹ پر پہلی پرواز اتر گئی

 

سیاحوں کی وادی ، سوات کے لئے 17سال بعد ایئر سروس بحال ، سیدو شریف ایئرپورٹ پر پہلی پرواز اتر گئی


سوا ت (ویب ڈیسک) سیاحوں کی وادی ، سوات کے لئے 17سال بعد ایئر سروس بحال ، سیدو شریف ایئرپورٹ پر پہلی پرواز اتر گئی ۔ 17سال بعد سوات کے سیدو شریف ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال ہوگیا  ہے پہلی پرواز سیاحوں کو لیکر سوات پہنچ گئی۔ جس میں وزیراعلیٰ محمود خان اور وزیر موصلات مراد سعید سمیت دیگر وزراء  موجود تھے۔  تفصیلات کے مطابق جنت نظیر وادی سوات جانیوالے سیاحوں کیلئے طویل انتطار کے بعد بڑی خوشخبری آگئی ، سیدو شریف ائیرپورٹ سترہ سال بعد پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔  اسلام آبادایئرپورٹ سے پہلی پرواز پی کے 650 کے ذریعے 47مسافرروانہ ہوئے ، ایئرپورٹ سے وزیرہوابازی غلام سرور نے مسافروں کوروانہ کیا۔  پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے سوات کے سیدوشریف ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی، وزیراعلیٰ محمودخان ، وفاقی وزراغلام سرور، مرادسعید بھی پرواز سے سوات پہنچے۔  جس کے بعد شجرکاری مہم کےتحت وزیراعلیٰ کےپی محمودخان نے سیدوشریف ایئرپورٹ پر پودا لگایا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائٹ آپریشن کے حوالے سے رن وے کی بحالی، آپریشنل اسٹاف کی تعیناتی سمیت دیگر انتظامات مکمل کئے۔

وزیر اعظم عمران خان کے سیاحت کے وژن کومدنظررکھتے ہوئے پی آئی اے کی پروازیں ہفتے میں دو دن جمعہ اورسوموار کو سیدوشریف کیلئے روانہ ہوں گی۔
اسکردو، گلگت اور چترال کے بعد یہ چوتھا سیاحتی مقام ہے، جس کیلئے قومی ائیرلائن کااپنا فضائی آپریشن کیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں