رمشا خان نے اے آر وائی پیپلز چوائس ایوارڈ2021میں پسندیدہ اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا

رمشا خان نے اے آر وائی پیپلز چوائس ایوارڈ2021میں پسندیدہ اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا

کراچی: یکے بعد دیگر ے پروجیکٹس میں اداکاری کے شاندار جوہر دکھانے والی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ رمشا خان کو ان کی اداکاری میں غیر معمولی مہارت کی وجہ سے پہچانا گیا ہے، انہیں اے آر وائی پیپلز چوائس ایوارڈ میں ڈرامہ " گھسی پٹی محبت " میں پسندیدہ اداکارہ کی کیٹگری میں ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ 

ایوارڈ کے لیے  پسندیدہ اداکارہ کی کیٹگری میں رمشا خان کو دو کیٹگری کے لیے نامزد کیا گیا تھا، جبکہ ڈرامہ سیریل "گھسی پٹی محبت "سے ہی پسندیدہ جوڑی کیٹگری میں بھی رمشا خان کے ساتھ ان کے ساتھی اداکار وہاج علی نامزد تھے۔ 

اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے رمشا خان کا کہنا تھاکہ مجھے بہت اچھا لگ رہاہے اور میں اس موقع پر ہر ایک کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا، ان کا کہنا تھاکہ میں بہت زیادہ پرجوش ہوں کیوں کہ یہ میرا پہلا ایوارڈ ہے، میں نے واقعی سخت محنت کی ہے اور مجھے امید ہے کہ میں خود میں مزید بہتری لیکر آوں گی، اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں فصیح بار ی خان کا شکریہ اداکرنا چاہوں گی  جنھوں نے سمیعہ کا کردار میرے لیے لکھا اور عبداللہ سیجا کا جنھوں نے مجھے کاسٹ کرکے یہ رسک  لیا اور یقینا ڈائریکٹر احمد بھٹی کا بھی۔ رمشا خان کا مزید کہنا تھاکہ میں ذاتی طورمضبوط اور بااختیار خواتین سے گھری ہوئی ہوں، اور اس ایوارڈ کے لیے میں ہرایک کا شکریہ اداکرنا چاہوں گی۔ 

ایوارڈ تقریب کا انعقاد گزشتہ سال  نشر کیے گئے تفریحی مواد کی بنیاد پر کیا گیا جس کی رائے شماری کے لیے ووٹنگ کا آن لائن طریقہ کار استعمال کیا گیا۔ 
Previous Post Next Post