مزے مزے کے لطیفے ، 3 مزے مزے کے لطیفے ، انجوائے کریں

ایک بزرگ یہودی عبادتگاہ سے نکل رہا تھا کہ سامنے سے اسے ایک نوجوان آتا دکھائی دیا جسے انہوں نے کہا کہ عبادت کا وقت تو ختم ہو گیا ہے‘ تم اندر کس لیے جا رہے ہو؟ اس پر نوجوان نے کہا کہ مجھے پانچ روپوں کی سخت اور فوری ضرورت ہے جس کے لیے میں خدا سے دعا مانگنے جا رہا ہوں۔

 اس بزرگ نے سوچا کہ مجھے بھی پچاس ہزار روپوں کی شدید ضرورت ہے‘ کیوں نہ میں بھی اس کے ساتھ دعا میں شامل ہو جائوں؛ چنانچہ دونوں نے اندر جا کر اپنی اپنی ضرورت کے مطابق دعا مانگنا شروع کر دی۔
 پانچ منٹ کے بعد بزرگ نے اسے پانچ روپے دیتے ہوئے کہا : اب اپنی بکواس بند کرو تاکہ میری درخواست پر سنجیدگی سے غورہو سکے۔​

😁😂😃😄

دیسی مرغی کی وفات
ایک شخص کافی دیر سے بیٹھا رو رہا تھا کہ اس کے ایک دوست نے رونے کی وجہ پوچھی تو وہ بولا: دراصل میری دیسی مرغی مر گئی ہے۔ 
دوست بولا: یار! کمال کرتے ہو، ایک مرغی کے مرنے پر روتے چلے جا رہے ہو، پچھلے دنوں میرا ایک عزیز مر گیا تھا‘ میں تو اتنا نہیں رویا تھا۔ ''کیا تمہارا عزیز انڈہ دیتا تھا؟‘‘ 
اس شخص نے روتے ہوئے دریافت کیا۔

😁😂😃😄

آفس سے نکلتے وقت یاد آیاکہ کار کی چابی دفتر میں بھول آئی ہوں۔ واپس جا کر دیکھا توچابی غائب تھی۔ پرس چھان مارا، چابیاں ندارد۔ اف گاڑی کی چابیاں کہاں رہ گئیں؟۔
بھاگم بھاگ پارکنگ میں پہنچی تو گاڑی غائب ۔ پولیس کو فون کر کے نمبر بتایا اور اعتراف کیا کہ چابیاں گاڑی میں رہ گئی تھیں۔م
یاں کو مشکل سے کال کی اور بتایا کہ کار چوری ہو گئی ہے۔
میاں صاحب بولے ،بے وقوف ،تمہیں یاد نہیں ؟۔صبح تمہیں دفتر میں نے ہی تو ڈراپ کیا تھا!
بیوی : مجھے پھر دفتر آکر پک کر لیں ۔
شوہر :لے تو جائوں گا لیکن پہلے پولیس کو یقین دلا دوں کہ تمہاری کار میں نے چوری نہیں کی۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post