-->
اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

26 مارچ، 2021

گلگت کی وادی نلتر میں مسافر وین پر فائرنگ کرکے خواتین سمیت 6 افراد کو قتل کردیا گیا

 

گلگت کی وادی نلتر میں مسافر وین پر فائرنگ کرکے خواتین سمیت 6 افراد کو قتل کردیا گیا 

گلگلت (ویب ڈیسک)   گلگت بلتستان کی وادی نلتر میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نےایک  مسافر  گاڑی پر فائرنگ  کردی جس کے نتیجے میں  6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ جن میں بچے ، بوڑھے اور خواتین شامل تھیں۔ 

پولیس کے مطابق ایک وین خواتین سمیت 18 مسافروں کو لے کر گلگت ٹاؤن سے نلتر جارہی تھی کہ سہ پہر تین بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے نلتر کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ کردی۔ سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) گلگت مرزا حسن نے ڈان کو بتایا کہ واقعہ میں 6 مقامی افراد جاں بحق ہوئے جس میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ 7 مسافر زخمی ہوئے۔ پولیس اور ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو سٹی ہسپتال گلگت منتقل کردیا۔

ایس ایس پی کے مطابق تمام  زخمی افراد خطرے سے باہر ہیں اور انہیں علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد ایس ایس پی مرزا حسن کی سربراہی میں پولیس ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی اور حملے کی تحقیقات شروع کردیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔  وزیراعلیٰ نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ قراقرم ہائی وے پر مسافروں کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں