کارفور پاکستان اور موٹین کا ڈینگی سے پاک پاکستان کے لئے اشتراک

کارفور پاکستان اور موٹین کا  ڈینگی سے پاک پاکستان کے لئے اشتراک 


لاہور :  پاکستان کے نمبر ایک چوائس کے برانڈ مورٹین (Mortein)نے ملک بھر میں ڈینگی کے خلاف آگہی مہم چلانے کے لئے پاکستان میں ماجد الفطیم کی طرف سے فعال ادارے کارفور پاکستان کے ساتھ اشتراک کیا ۔ اس اشتراک پر عمل درآمد کراچی، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد میں کارفور کے تمام اسٹورز پر کیا جائے گا۔ اس حوالے سے لاہور کے پیکجز مال میں واقع کارفور اسٹور میں میڈیا بریفنگ کے دوران اس اشتراک کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ 

اس اشتراک کے سلسلے میں مختلف پلیٹ فارمز پر آگہی بڑھانے کے ساتھ مورٹین ملک میں لاکھوں افراد تک ڈینگی سے بچاؤ کے لئے آگہی پیغام پھیلائے گا جس کے لئے #DengueNoMoreہیش ٹیگ استعمال کیا جارہا ہے۔ کارفور کے ساتھ اس طویل المیعاد شراکت داری کے ذریعے مورٹین خصوصی رعایتی قیمتوں پر مصنوعات پیش کرے گا کیونکہ 100فیصد تحفظ تک یقینی رسائی کسی مراعات یافتہ طبقے کے بجائے ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے۔ دونوں اداروں کے تعاون سے صارفین کو اسٹور پروموٹرز اور پامفلٹ کے ذریعے آگہی پہنچائی جائے گی۔ 

پاکستان میں پچھلے چند سالوں کے دوران 60ہزار سے زائدڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ ایک مہلک مرض ہے جس کی کوئی ویکسین نہیں ہے اور یہ پاکستان میں لاکھوں افراد کی زندگیوں کو متاثرکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بدلتے موسم اور بارش کے آغاز کے ساتھ ہی اس کا سب سے بہترین ممکن علاج احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے اور تمام پاکستانیوں سے ہر ممکن حد تک تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔ 

اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے آربی  کے کنٹری منیجر ہائیجین، اکبر علی شاہ نے بتایا،"ڈینگی کی مستند معلومات کا فقدان اور بچاؤ کی معیاری مصنوعات تک محدود رسائی ڈینگی کے پھیلاؤ کی دو بڑی وجوہات ہیں جن کے باعث بدقسمتی سے ہر سال ملک کو اس مرض کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریکٹ بنکیزر کی طرف سے ہم اس موذی وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے مختلف ذرائع بشمول عوامی ذرائع ابلاغ کے ذریعے پیغامات، اہم شراکت داریوں،اور موزوں مصنوعات کی دستیابی کے ذریعے بہترین انداز سے کوشش کرتے رہیں گے۔ "

ریکٹ بنکیزر پاکستان مورٹین کی تیاری کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر ڈینگی سے بچاؤ کی آگہی بھی پھیلا رہا ہے۔ یہ ملک میں ڈینگی اور کرونا وائرس سمیت مہلک بیماریوں سے نمٹنے کے لئے معاونت فراہم کرتا ہے۔ قبل ازیں، مورٹین برانڈ ڈینگی سے شدید متاثرہ مریضوں والے اسپتالوں میں بامعیاری مصنوعات بھی بلامعاوضہ تقسیم کرچکا ہے۔ 

اس اشتراک کی اہمیت پر ماجد الفطیم ریٹیل میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر جین مارک ڈومونٹ نے کہا، "کارفور پاکستان میں ہم اپنے صارفین کی حفاظت اور دیکھ بھال کو سب سے اولین ترجیح دیتے ہیں اور انہیں ضروری وسائل کی فراہمی پر پُر زور یقین رکھتے ہیں تاکہ وہ حفظان صحت کے اعلیٰ ترین معیار پر عمل پیرا ہوں اور اپنی تندرستی کو قائم رکھ سکیں۔ تعلیم اور موزوں ٹولز ڈینگی کی وبا سے بچاؤ کے لئے کلید ی عناصر ہیں۔ ایک ذمہ دار کاروباری ادارے کے طور پر مورٹین کے ساتھ ہماری شراکت داری سے ہماری اقدار کی نشاندہی ہوتی ہے کیونکہ ہم اس مہلک وائرس کے خلاف نمٹنے کے لئے لوگوں کو تعاون کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں۔ "

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post