میزان بینک اور ماسٹر گروپ آف انڈسٹریز کے درمیان ٹرانزیکشن بینکنگ خدمات فراہم کرنےکامعاہدہ

میزان بینک اور ماسٹر گروپ آف انڈسٹریز کے درمیان  ٹرانزیکشن بینکنگ خدمات فراہم کرنےکامعاہدہ

کراچی: پاکستان کے بہترین بینک میزان بینک نے ماسٹر گروپ کو ٹرانزیکشن بینکنگ خدمات فراہم کرنے کیلئے ماسٹر گروپ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ 
اس معاہدے کے تحت میزان بینک اپنی اسٹیٹ آف دی آرٹ آن لائن بینکنگ سلوشن ای بز پلس (eBiz+)کے ذریعے ماسٹر گروپ کے صارفین اور سپلائر کی ادائیگیوں کو مکمل طور پر خود کار بنائے گا۔یہ شراکت داری ورکنگ کیپیٹل سائیکل فراہم کرنے والی سروسز کی بنیاد پر ماسٹر گروپ کے لین دین اور بینکاری ماحولیاتی نظام پر نظر رکھنے کے علاوہ معیاری رپورٹنگ، گریٹر سیفٹی اور استعداد کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کی سائبر سیکوریٹی بھی فراہم کرے گی۔ 



معاہدے پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل بینکنگ عبداللہ احمد اور ماسٹر گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر شہزاد ملک نے دستخط کئے۔ اس موقع پر میزان بینک کے ہیڈ آف ٹرانزیکشن بینکنگ ثاقب اشرف اور ماسٹر گروپ کے ڈائریکٹر فنانس عامر مشتاق بٹ بھی موجود تھے۔ 

اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل بینکنگ عبداللہ احمد نے کہا کہ پاکستان کے صفِ اوّل کے اسلامی بینک کی حیثیت سے میزان بینک نے کیش مینجمنٹ سمیت بہترین ٹرانزیکشن بینکنگ کی خدمات فراہم کی ہیں۔ ہمیں ماسٹرگروپ کے کاروباراور بینکنگ کے عمل کو خودکار بنانے اور کمپنی کی آپریشنل سالمیت کو یقینی بنانے کیلئے ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے ماسٹر گروپ کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے۔

اس موقع پر ماسٹر گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر شہزاد ملک نے کہا کہ میزان بینک ڈیجیٹل بینکاری کی صنعت میں مضبوط رجحان کا فائدہ اٹھا رہا ہے اور زیادہ سے زیادہ کلائنٹ مخصوص انٹرنیٹ بینکاری حل کو ترجیح دے رہے ہیں۔انہوں نے ادائیگیوں اور وصولی کے عمل میں بینک کی بہترین آپریشنل کارکردگی کو سراہا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post