-->
اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

19 مارچ، 2021

لانگ مارچ ملتوی ہونے سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا ، پیپلزپارٹی کو نکالا تو پی ڈی ایم اپنے پاوں پر کلہاڑی مارے گی: اعتزازاحسن

 

لانگ مارچ ملتوی ہونے سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا  ،  پیپلزپارٹی کو نکالا تو پی ڈی ایم اپنے پاوں پر کلہاڑی مارے گی: اعتزازاحسن

لاہور( ویب ڈیسک)   پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو نکالا تو پی ڈی ایم اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارے گی،لانگ مارچ ملتوی ہونے سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا ہے ،مریم نواز اب تک پی ڈی ایم کو ڈکٹیٹ کرتی تھیں، گوجرانوالہ میں جاکر انہوں نے اعلان جنگ کیا اور کسی کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو آصف زرداری کو سننا چاہیے۔

ہمیں کہتے ہیں استعفے دیں اور جیل بھی جائیں، نواز شریف،اسحاق ڈار باہر بیٹھے ہیں، کم از کم اسحاق ڈار کو ہی بھیج دیں، وہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے تک نہیں آئے۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی منتخب ہوگئے اگر گیلانی چیئرمین سینیٹ بن جاتےتو حکومت کو ٹھوکر لگتی۔آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف آپ پناہ گاہ میں بیٹھے ہیں، پی ڈی ایم میں یہ لوگ ہر بات اپنی کرتے ہیں، پی ڈی ایم میں بلاول کے موقف کو بھی سنا جائے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں