-->
اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

1 اپریل، 2021

الکرم ٹیکسٹائل کا خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے دی سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) سے اشتراک

 

الکرم ٹیکسٹائل کا خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے دی سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) سے اشتراک

کراچی، 01 اپریل 2021:۔ الکرم ٹیکسٹائل ملز پرائیویٹ لمیٹڈ نے فلاحی ادارے دی سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) کے ووکیشنل پروگرام کے زیر اہتمام کمیونٹی ڈیولپمنٹ یونٹ کے لئے فیبرکس کی 10 ہزار 800 ڈبل بیڈ شیٹس کا تعاون فراہم کیا ہے۔ الکرم ٹیکسٹائل ملز اور ٹی سی ایف کے درمیان اس اشتراک کی بدولت 150 اپرنٹسز خواتین کو اپنی سلائی کی مہارتوں میں بہتری لانے میں مدد ملے گی اور وہ اضافی آمدن پیدا کرسکیں گے۔ مزید برآں، اس پروجیکٹ سے حاصل آمدن کو مزید دیگر خواتین کی تربیت اور مہارت میں تعاون کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ 

اس ووکیشنل پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ ٹی سی ایف کے اسکولوں کے نزدیک رہائشی مقامی خواتین کو تکنیکی مہارت فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنی آمدن کا آغاز کریں اور گھر کی آمدن میں اپنا حصہ ڈالیں۔ اس وقت، اس پروگرام کے تحت کراچی، لاہور، قصور، گجرات، سرگودھا، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، خوشاب اور مظفرآباد میں 12 مراکز فعال ہیں جہاں سالانہ 400 کے قریب ٹرینی خواتین کو تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔ 

اس اقدام سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے الکرم ٹیکسٹائل ملز کے منیجنگ ڈائریکٹر فواد انور نے کہا، "ہم اس بات پر مستحکم یقین رکھتے ہیں کہ خواتین کو معقول آمدن کے حصول کے ساتھ اپنے پاؤں پر کھڑا کریں اور اس طرح ہم معاشرے میں بہترین انداز سے اپنی خدمات لوٹائیں۔ ہمارے ملک میں خواتین انتہائی باصلاحیت اور محنتی ہیں ۔ انہیں بس چند مواقع کی ضرورت ہے تاکہ وہ معاشرے کی کارآمد رکن بن سکیں۔ ہم اس حوالے سے ہم ٹی سی ایف کے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ملک بھر میں خواتین کی مدد کے ہدف کے حصول میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے پر خوش ہیں۔" 

ٹی سی ایف کے سی ای او سید اسد ایوب احمد نے کہا، "ٹی سی ایف اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ہماری لڑکیاں اور خواتین معاشرے میں تبدیلی لانے کی محرک ہیں۔ انہیں بااختیار بنانا ضروری ہے، یہ ان خواتین، انکے اہل خانہ، مقامی افراد کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ملک کی مجموعی ترقی اور معاشی کارکردگی کے لئے بھی ضروری ہے۔ اس اشتراک کے لئے میں الکرم ٹیکسٹائل ملز کا انتہائی مشکور ہیں جو ہمارے ساتھ پاکستان کی باصلاحیت اور محنتی خواتین کو بااختیار بنانے اور تعاون کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کررہا ہے۔" 

ٹی سی ای ایف کی جانب سے ان اپرنٹسز خواتین کو فیبرک سے بیڈ شیٹس میں تبدیل کرنے کی تربیت فراہم کی گئی ہے اور وہ اپنے گھروں یا اسکول کے تربیتی مرکز پر کام کرتی ہیں اور پچھلا کام مکمل کرنے کے بعد یہاں سے متعین اپنا اگلا کام وصول کرتی ہیں۔ اپرنٹسز خواتین کو متعدد ڈیزائنز پر مشتمل بچوں (سنگل سیٹ) اور بڑوں (ڈبل سیٹ) کے لئے بیٹ شیٹس پر کام کا ہدف دیا جاتا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں