-->
اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

1 اپریل، 2021

پولیس اصل مجرمان کو گرفتار نہ کرسکی، میری اور میری فیملی کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں: گرم چشمہ کی صابرہ بی بی کی دہائی

 

پولیس اصل مجرمان کو گرفتار نہ کرسکی، میری اور میری فیملی کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں: گرم چشمہ کی صابرہ بی بی کی دہائی


چترال (محکم الدین 1 اپریل 2021) گرم چشمہ چترال سے تعلق رکھنے والی صابرہ بی بی زوجہ عبد المالک نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ، انسپکٹر جنرل پولیس ، ڈی آئی جی ملاکنڈ و دیگر حکام سے اپیل کی ہے ۔ کہ ان کے جوان بیٹے ، بہو اور بچے کو بیدردی سے قتل کرنے والے اصل قاتل تاج الدین شاہ خالد ولد مظفر سید اور گرفتار اجرتی قاتل کی بیوی کو گرفتار کرنے کیلئے خصوصی احکامات صادر کئے جائیں ۔ جو کہ تاحال مفرور ہیں ۔ چترال پریس کلب میں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔کہ دو سال ہونے کو آئے ہیں ۔ پولیس اصل قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ 

جس سے میری اور میری فیملی کو شدید جانی و مالی خطرات لا حق ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ میرے لئے انتہائی تکلیف دہ بات ہے ۔ کہ تھانہ دیر کوہستان پتراک کے ایس ایچ او مفرور ملزمان کی گرفتاری میں ذرا برابر دلچسپی نہیں لے رہا ۔ جس کی وجہ سے وہ آج بھی دنداناتے پھر رہے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ اعلی حکام ایس ایچ او تھانہ دیر کوہستان پتراک کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھر پور طریقے سے احکامات صادر کریں ۔ تاکہ ملزمان کو عدالت کے کٹہرے میں لا کر انہیں ان کے سفاکانہ عمل کی سزا دی جا سکے ۔ واضح رہے ۔ کہ وقار احمد ولد عبد المالک نے سلمہ دختر خورشید ساکن پتراک دیر بالا کے ساتھ والدین کی مرضی کے خلاف کورٹ میرج کیا تھا ۔ 

جس کا لڑکی کےوالدین کو انتہائی رنج تھا ۔ اور انہوں نے اپنے غم و غصے کی آگ ٹھنڈا کرنے کیلئے اجرتی قاتل عطاء الرحمن ولد غلام رحمت کا سہارا لیا۔ اور پندرہ لاکھ روپے کے عوض انہیں قتل کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ۔ جس نے گرم چشمہ میں مقتول وقاراحمد کے گھر کے قریب مکان کرائے پر لی ۔ اور اپنی فیملی کے سا تھ رہائش اختیار کی ۔ اور تعلقات پیدا کرکے انہیں 28 اکتوبر 2019 کے روز اپنی گاڑی میں چترال سے گرم چشمہ لے جاتے ہوئے شہر شام کے مقام پر قتل کرکے لاش سڑک کے قریب چھوڑدی ۔ اور فرار ہو گئے ۔ جنہیں بعد آزان پولیس نے گرفتار کیا ۔ تاہم اصل قاتل تاج الدین ، شاہ خالد اور اجرتی قاتل کی بیوی تاحال مفرور ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں