-->
اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

16 جولائی، 2021

دنیا کے پرکشش مرد اور خواتین سیاستدانو ں کی فہر ست جاری کر دی گئی، جن میں سے دو پاکستانی سیاستدان بھی شامل ہیں، جاننے کے لئے پڑھیں

 

دنیا کے پرکشش مرد اور خواتین  سیاستدانو ں کی فہر ست جاری کر دی گئی، جن میں سے دو پاکستانی سیاستدان بھی  شامل  ہیں، جاننے کے لئے پڑھیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  پرکشش اور جاذب نظر ہونا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے اور انسان ہمیشہ سے ہی اپنی تعریف سننا  پسند کرتا ہے ۔دنیا کے ہرشعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگ اپنے آپ کودوسروں کے مقابلے میں زیادہ پرکشش دکھائی دینے کی کوششوں میں رہتے ہیں۔ ان میں سیاست دان بھی پیچھے نہیں۔خاص طور پر اس میں خواتین اور خواتین سیاستدان سب آگے ہوتی ہیں۔  دنیا ئے سیاست میں ایسی چند شخصیات ہیں جنہیں پرکشش ہونے کا اعزاز حاصل بھی ہے۔ اس حوالے سے امریکی جریدے نے گزشتہ دنوں ایک فہرست شائع کی ‘ اس فہرست میں دو پاکستانی سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں ۔اس فہرست کو آپ کے سامنے رکھتے ہیں۔

مارا کرفگنادنیا کے سب سے پرکشش سیاستدانوں کی اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر اٹلی کی سابقہ وزیر’مارا کرفگنا’ ہیں جو سیاست میں آنے سے قبل ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ تھیں ۔ ماریہ دسمبر 1975ء کو اٹلی میں پید ا ہوئیں‘ قانون کی ڈگری لینے کے بعد ماریہ نے کچھ عرصہ ٹیلی وژن پر کام کیا۔ ماریہ بے پنا ہ خوب صورت تھیں اور قابل بھی ‘اسی وجہ سے ترقی کرتی گئیں اور پھر انہیں سیاست میں آنے کا شوق ہوا تو ڈیپوٹیز کے چیمبر کے لئے منتخب ہوئیں۔2008ء ے2011ء ماریہ از منسٹر کام کرتی رہیں۔ ماریہ نے ماڈلنگ فیلڈ میں بے شمار انعامات جیت رکھے ہیں مگر اب ملنے والا اعزاز بھی کسی سے کم نہیں کہ وہ دنیا کے خوب صورت ترین سیاستدانوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

ینرقعے پی نیٹودوسرے نمبر پر میکسیکو کے صدرینرقعے پی نیٹو ہیں اوریہ مشہور اوپرا اسٹارانجلیکا رویرا کے شوہر بھی ہیں۔ میکسیکو کے صدر 20جولائی 1966ء کو پیدا ہوئے۔ 1984ء میں لاء کی ڈگری حاصل کی اور وکالت سے پیسے کمانے لگے۔ اسی دوران سیاست میں قدم رکھا اور وہاں بھی اپنی قابلیت کے بل بوتے پر آگے بڑھتے رہے۔2003ء سے2005ء تک میکسیکو ریاست کے ڈپٹی رہے‘ 1993ء میں ان کی شادی ایک اوپرا اسٹار سے ہوئی۔ جو 2007ء میں مرگی کا اچانک دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ ان کے تین بچے ہیں۔ نیٹو کے سیاسی پارٹی کا نام انسٹیتیوشنل ریوولوشنری پارٹی ہے۔ صدر بننے سے پہلے نیٹو میکسیکو کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی کارکردگی سے عوام کافی حد تک مطمئن نظر آتے ہیں۔

حنا ربانی کھر فہرست میں تیسری پوزیشن پر پاکستان کی مشہور سیاستدان حنا ربانی کھر ہیں اور یہ پاکستانی وزیر خارجہ رہ چکی ہیں۔حنا ربانی کھر بزنس مینجمنٹ میں ایم ایس سی ہیں۔ نومبر 1977ء میں پیدا ہوئیں‘ان کا خاندان عرصہ دراز سے سیاست میں ہے۔ حنا نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 2002ء میں کیا۔ 2008ء کے جنرل الیکشن میں کامیابی حاصل کی تو انہیں فنانس کے شعبہ میں اپنی خدمات دینے کا موقع دیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کے وزیر خارجہ کے عہدہ چھوڑنے کے بعد حنا ربانی کھر کی وزیر خارجہ کا قلم دان سونپ دیا گیاجو حکومتی مدت پوری ہونے تک برقرار رہیں۔

ہنس لیندےچوتھی پوزیشن سوئیڈن سے تعلق رکھنے والےہنس لیندے نے حاصل کی اور2006ء میں رکسداگ قانون سازی کرنے والا محکمہ کے لئے انہیں اس وقت منتخب کیاگیا جب ان کی عمر صرف 27 سال تھی۔ اور...

لے لوےاسرائیل سے تعلق رکھنے والی اورلے لوے کو اس فہرست میں پانچویں پوزیشن حاصل ہے۔ لیوی کا ایک اقرار ان کی فتح کا سبب بنا جوانہوں نے کچھ یوں کیا۔ میں سیاست کا کوئی تجربہ نہیں رکھتی۔ ان کے اسی صاف گوئی کی وجہ سے ان کو شہرت حاصل ہوئی اور پھر انھوں نے سیاست کا تجربہ حاصل کرنا اپنی زندگی کامقصد بنا رکھا ہے۔

مٹ رومنیپرکشش سیاستدان کی اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آنے والے امریکا کے مٹ رومنی ہیں۔ مٹ رومنی20122ء میں ری پبلکن کی جانب سے صدارتی امیدوار کے طورپر بھی منتخب کئے گئے۔ان کے بارے میں مشہور ہے کہ مٹ رمنی کوؤں سے بھی زیادہ سیانے ہیں۔ ان کی اسی خوبی کی وجہ سے ان کی پارٹی ان کو بے پناہ اہمیت دیتی ہے۔الینا کبیوادنیا کی ساتویں پرکشش ترین سیاستدان کا اعزاز روس کی الینا کبیوا کو حاصل ہے‘ یہ سوک چیمبر کی ممبر ہیں‘ ان کےعلاوہ ریٹائرڈریتھمک جمناسٹ کے طوپر بھی جانی جاتی ہیں۔ اس شعبے میں بھی انہوں نے کامیابیاں سمیٹیں ۔الینا کبیوا روس کے شہر تاشقند میں12مئی1983ء کو پید ا ہوئیں‘انہیں شروع سے ہی جمناسٹک کا شوق تھا اور وہ اسی فیلڈمیں سرگرم عمل رہیں۔اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز انہوں نے صرف 13سال کی عمرمیں کر دیا۔ سولہ سال کی عمر میں انہوں نے یورپین چیمپین شپ اپنے نام کر لی۔اس کے بعد الینا کے لئے گولڈ میڈل یا انعام حاصل کر نا مشکل نہ رہا ‘وہ آگے بڑھتی چلی گئیں اور کامیابی ان کے ہمراہ تھی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد 2005ء الینا سوک چیمبر کی ممبر منتخب ہوئیں۔ الینا پہلے سے ہی دنیا میں اپنی پہچان رکھتی تھیں مگر جب اپریل2008ء میڈیا نے ان کی شادی کی خبر بریک کی تو دنیا میں ہلچل مچ گئی۔ 

میڈیا کے مطابق الینا نے روسی صدرپیوٹن سے شادی کر لی ہے۔ آغاز میں روسی صدرکی طرف سے تردید نہ آنے کی وجہ سے اس سکینڈل کو بہت اچھالا گیا اور الینا کوبے پنا ہ شہرت حاصل ہوئی۔عمران خان عمران خان کسی تعارف کے محتاج نہیں‘ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اعلیٰ مقام رکھتے ہیں اور گزشتہ چندبرسوں سے سیاست کے شعبے سے وابستہ ہیں اور تحریک انصاف نامی سیاسی پارٹی کے بانی ہیں۔

 اس فہرست میں عمران خان آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔ عمران خان نے 1992ء کے ورلڈ کپ کا تاج پاکستان کے سر سجایا۔ عمران خان ایک پرکشش اور جاذب نظر شخصیت کے مالک ہیں اور ان کی شادی ایک امیر برطانوی خاندان میں ہوئی۔ عمران خان کے تعلقات برطانوی شہزادی لیڈی ڈیاناسے بھی استوار رہے ‘ لیڈی ڈیانا عمران خان سے شادی بھی کرنا چاہتی تھیں مگر چند وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ عمران خان کو سیاست میں قدم رکھے اٹھا رہ سال ہو چکے ہیں۔ 2013کے انتخابات میں ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی اور وہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

سارہ پالن نویں پوزیشن امریکا کی سارہ پالن کو حاصل ہے۔ سارہ پالن امریکا کی سیاسی پارٹی ری پبلکن کی رکن ہیں اور اسی پارٹی کی طرف سے2008ء میں نائب صدارتی انتخابات کیلئے امیدوار بھی منتخب کی گئی تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں