-->
اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

16 جولائی، 2021

کراچی گلستان جوہر میں‌ تین بچوں‌ کی پُراسرار موت معمہ حل، سگی ماں ہی قاتل نکلی، پولیس نے گرفتار کرلیا

 

کراچی گلستان جوہر میں‌ تین بچوں‌ کی پُراسرار موت  معمہ حل، سگی ماں ہی قاتل نکلی، پولیس نے گرفتار کرلیا



کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں تین بچوں کی پراسرار موت  کے الزام میں پولیس نے ماں کو گرفتار کرلیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گزشتہ ماہ ایک فلیٹ سے تین کم عمر بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں،  ماں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کیڑے مار دوا کے اسپرے کی وجہ سے بچیوں کی موت ہوئی۔

پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کیں تو سب سے پہلے ماں سے بیان لیا گیا، جس نے یہی مؤقف اختیار کیاکہ زہریلی دوا کے اثر کی وجہ سے بچیاں جاں بحق ہوئیں۔

پولیس حکام کے مطابق مرنے والے بہن بھائیوں کی عمریں دس سال سے کم تھیں، بچوں کے قتل کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب والد لاہور میں موجود تھا۔

متاثرہ والد نے بچوں کی ماں پر قتل کا شبہ ظاہر کیا، جس پر والد کی مدعیت میں شارع فیصل تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمہ نےبیان دیاتھافلیٹ میں کیڑاماردوا لگانےسےبچوں کی اموات ہوئیں۔ پولیس کی تحقیقات میں کچھ ایسے شواہد سامنے آئے جس کی بنیاد پر ماں کو اب باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں