-->
اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

15 جولائی، 2021

موبی لنک مائیکروفنانس بینک نے بینکنگ کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈیجیٹل ایپلی کیشن 'دوست 'متعارف کرادی

 

موبی لنک مائیکروفنانس بینک نے بینکنگ کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈیجیٹل ایپلی کیشن 'دوست 'متعارف کرادی 

اسلام آباد (15 جولائی، 2021) پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے اپنے صارفین کو ایک مکمل ڈیجیٹل بینکنگ ایکوسسٹم کی فراہمی اور مسلسل مالیاتی خدمات کی باسہولت رسائی کے لئے 'دوست' کے نام سے نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی ہے۔ ایم ایم بی ایل کے ایکو سسٹم میں اس حالیہ پیش رفت سے ملک میں جدت کے ساتھ مالیاتی سہولیات اور ڈیجیٹل بینکنگ کے فروغ کے سفر کی عکاسی ہوتی ہے۔  




اس حوالے سے نئی ڈیجیٹل ایپلی کیشن کو اسلام آباد میں ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عزام نے دیگر سینئر حکام کے ہمراہ متعارف کرایا۔ اس موقع پر تقریب میں بینکنگ اور فنانس کے شعبوں کی اہم شخصیات، ایم ایم بی ایل کا اسٹاف، صارفین اور شعبہ صحافت کے نمائندے موجود تھے۔ 

تیزرفتار اور استعمال میں باسہولت ایپلی کیشن 'دوست' سے صارفین کو وسیع اقسام کے بینکنگ فیچرز کے استعمال میں مدد ملے گی اور وہ اپنے اکاؤنٹس سے تمام اقسام کی ٹرانزیکشنز سرانجام دے سکیں گے جن میں فنڈز ٹرانسفر، بلوں کی ادائیگی، موبائل ٹاپ اپس، لون سمریز کی وصولی، مووی، بسوں اور ایئرلائنوں کے ٹکٹوں کی خریداری، ای اسٹیٹمنٹ ملاحظہ کرنا اور ڈاؤن لوڈ کرنا، چیکس اور ڈیبٹ کارڈ کی مینجمنٹ اور بلاکنگ سمیت بہت سارے دیگر فیچرز اسمارٹ فونز میں باآسانی دستیاب ہیں۔ اسکے علاوہ، اضافی تعاون درکار ہونے کی صورت میں دوست ہوم پیج سے براہ راست واٹس ایپ چیٹ کے ذریعے صارفین ایم ایم بی ایل کی کسٹمر سپورٹ کے ساتھ رابطے میں رہ سکیں گے۔ 

اس موقع پر ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عزام نے کہا، "ایم ایم بی ایل کی جانب سے بینکنگ و فنانس کی بہترین خدمات کی بدولت اپنے صارفین کو غیرمتوازی رسائی کی فراہمی سے انہیں مالی طور پر بااختیار بنانے کا طویل المیعاد عزم اس نئی پیش رفت سے آگے بڑھتا ہے۔ بااعتماد دوست جیسی یہ نئی ایپلی کیشن 'دوست' ہمیشہ آپکے قریب رہے گی اور بوقت ضرورت صارفین کے استعمال کے لئے دستیاب ہوگی جس کی بدولت اپنے معزز صارفین کے ساتھ ہمارا رابطہ مزید مستحکم ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے ڈیجیٹل ایکوسسٹم میں یہ نیا اضافہ ملک میں مالیاتی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا جو ہماری اہم ترجیح ہے۔ میں ایم ایم بی ایل کی ٹیم کو اس قابل ذکر کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔" 

ایم ایم بی ایل کے چیف فنانس اینڈ ڈیجیٹل آفیسر سردار محمد ابوبکر نے کہا، "ایم ایم بی ایل کو 'دوست' متعارف کرانے پر فخر ہے۔ یہ ایک مکمل ڈیجیٹل ایکو سسٹم ہے جو اپنے معزز صارفین کے لئے ڈیجیٹل بینکنگ کی جدید خدمات کو سادہ انداز سے پیش کرے گا۔ ملک میں سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک کے طور پر، ایم ایم بی ایل ڈیجیٹل بینکنگ کو فروغ دینے اور جدت انگیز سہولیات متعارف کرانے کے لئے ہمیشہ نئے طریقے تلاش کرنے کے لئے سرگرم رہتا ہے اور صارفین کے اینڈ ٹو اینڈ تجربے کو ڈیجیٹائز کرنے کے لئے کوشاں رہتا ہے۔ یہ ڈیجیٹل ایپلی کیشن اپنے صارفین کو بلاتعطل خدمات فراہم کرتی ہے اور روایتی بینکنگ اور فنانس انفراسٹرکچر سے محروم دور دراز پسماندہ علاقوں میں ڈیجیٹل خدمات پھیلا رہی ہے۔" 

اس میں صارفین کی آسانی اور تیزرفتاری سے مالی سہولیات کے لئے موبائل ٹاپ اپ، بل پیمنٹ اور لون کی درخواستیں خصوصی طور پر باسہولت انداز سے تیار کی گئی ہیں۔ 'دوست 'ایپلی کیشن پر 1 ہزار سے زائد بلرز کو ادائیگی کی سہولت ہے جن میں یوٹیلیٹی کمپنیاں، ٹیلی کام ادارے، سرکاری ادارے جیسے ایف بی آر، سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، حکومت پاکستان، ایئرلائنیں، انٹرنیٹ سروس پرو وائیڈرز (آئی ایس پیز)، تعلیمی ادارے اور بہت سے دیگر ادارے شامل ہیں۔ اسی طرح، گمشدہ ہونے والے دستخط شدہ چیکوں اور ڈیبٹ کارڈز کو آسانی سے گھر بیٹھے بلاک کرانے کی سہولت بھی میسر ہے جس کی بدولت صارفین پریشانی سے بچ سکیں گے۔ 

'دوست' ایک مکمل طور پر محفوظ ڈیجیٹل سہولت ہے اور یہ صارفین کو لاگ ان کے لئے فنگرپرنٹ اور فیشل ریکاگنیشن کی بھی سہولت فراہم کرتی ہے۔ 'دوست' ایپ ایم ایم بی ایل کے صارفین اور دیگر افراد کو ابتدائی ٹرانزیکشنز پر کیش بیک جیسی دلچسپ آفرز بھی پیش کر رہی ہے۔  

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں