عارف حبیب لمیٹڈ کو مالی سال 2020-21 میں 2.084 ارب روپے کا تاریخی منافع ہوا

عارف حبیب لمیٹڈ کو مالی سال 2020-21 میں 2.084 ارب روپے کا تاریخی منافع ہوا 

کراچی:  عارف حبیب لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30جون 2021کو ختم ہونے والے مالی سال کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق کمپنی نے 2.084 ارب روپے کا منافع حاصل کیا جو کمپنی کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا منافع ہے۔ بورڈ نے سال 2021کیلئے100فیصد کے حساب سے 10روپے فی حصص کیش ڈیویڈنڈ اور 10فیصد بونس شیئر کا بھی اعلان کیاہے۔
 
کمپنی نے بروکریج، انویسٹمنٹ بینکنگ اور منی مارکیٹ ڈویژن میں اپنی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی آمدنی بھی ریکارڈ کی ہے۔ کمپنی کے بروکریج ڈویژن کی آمدنی میں گزشتہ سال کی اسی مدّت کے مقابلے میں 132فیصداضافہ ہوا۔ انویسٹمنٹ بینکنگ کی آمدنی 633فیصد اضافے کے ساتھ 155ملین روپے سے بڑھ کر 672ملین روپے رہی۔ کمپنی کی آمدنی میں اضافے کی بنیادی وجہ مختلف کمپنیوں کے ایکویٹی اور آئی پی اوز کی کامیابی سے تکمیل تھی۔ کمپنی کے سرمایہ کاری پورٹ فولیو نے پچھلے سال کی اسی مدّت کے 228ملین روپے کے مقابلے میں 1681ملین روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔

کمپنی کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد علی حبیب نے کہا کہ عارف حبیب لمیٹڈ کی ترقی کی رفتار شاندار اور ہماری توقعات کے عین مطابق ہے۔ آمدنی میں غیر معمولی اضافہ تمام کاروباری ڈویژنوں میں شاندار کارکردگی اور مارکیٹ حجم میں اضافے کی وجہ سے ممکن ہوا۔ بڑھتی ہوئی معیشت اور کیپٹل مارکیٹ کی ترقی پر توجہ مرکوز رکھنے کی وجہ سے ہم آنے والے سال میں اسی طرح کی بروکریج اور انویسٹمنٹ بینکنگ میں شاندار کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ عارف حبیب لمیٹڈ نے اس سال ہونے والے 10آئی پی اوز میں سے 8کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں میں اپنی موجودگی قائم کرکے پاکستان اور بیرونِ ملک میں اپنے صارفین کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔  اس کے علاوہ عارف حبیب لمیٹڈ بیرونِ ملک پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کی کوششوں میں پیش پیش رہا ہے جو پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے بہاؤ کو بڑھانے میں مدد فراہم کررہا ہے اور ستمبر میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے متعارف ہونے کے بعد سے اس نے مارکیٹ شیئر کی35فیصد اوسط برقرار رکھی ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and for taking the time to point out options to improve our service. Please have your opinion on this post below.

Previous Post Next Post