اینگرو فرٹیلائزرز کمپنی نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز2021 میں 3 ایوارڈز اپنے نام کئے

اینگرو فرٹیلائزرز کمپنی نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز2021 میں 3 ایوارڈز اپنے نام کئے

کراچی: بیج سے فصل تک سلوشن فراہم کرنے والی پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی اینگرو فرٹیلائزرز کوملک کے نامور پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2021 میں انتہائی جدید فن ٹیک سلوشن، ;بیسٹ پےمنٹ ٹیکنالوجی;39; اور;39; بہترین بینکاری ٹیککے ایوارڈز سے نوازا گیا ہے ۔

کووِڈ 19کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اینگرو فرٹیلائزرز نے اپنے آپریشنز کو معمول پر لانے کیلئے تیزی سے کام کیا اورصارفین اور وینڈر زکی سپورٹ سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حل اور ورچوئل آپریشنز کیلئے انڈسٹری کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف راغب کیا ۔ اینگرو فرٹیلائزرز نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز میں پہلی مرتبہ حصہ لیا اور 49ک یٹگریز میں سے 3بیسٹ ان کلاس ایوارڈ زحاصل کئے ۔

اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف فنانشل آفیسر عمران احمد نے ایوارڈز وصول کرتے ہوئے کہاکہ ڈیجیٹلائزیشن کا جو سفر ہم نے چند سال پہلے شروع کیا تھا اب اس کے نتاءج آنا شروع ہوگئے ہیں کیونکہ اب ہم معیاری معلومات کی بہتر دستیابی اور بہتر کنٹرول ماحول سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ سخت مقابلے میں یہ ایوارڈز حاصل کرنا ہمارے لیے اعزاز ہے ۔ یہ اس بات کی حوصلہ افزائی ہے کہ مستقبل میں ہم آپریشنل ایکسلنس اور مختلف کسٹمر تجربات کی فراہمی کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کے استعمال کیلئے اپنی کوششوں کو دگنا کریں ۔

سال کی بہترین بینکاری ٹیک ;39;اور ;25239;بیسٹ پےمنٹ ٹیکنالوجی ;39;ایوارڈز کے ساتھ اینگرو فرٹیلائزرز نے اپنے بینکنگ شراکت داروں کے ساتھ مل کر جدید اور خودکار فنانسنگ سلوشنز متعارف کرائے جس سے کھاد کی صنعت میں نئے اسٹینڈرڈز مرتب ہوئے ۔ کمپنی نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر پاکستان کا پہلا الیکٹرانک بینک گارنٹی سلوشن متعارف کرایا جو بینکاری کے عمل کو یکسر تبدیل کردے گا ۔ اس اقدام نے آرڈر سائیکل کم کردیا ہے اور اس کے ذریعے صارفین کو بینک جانے کی ضرورت نہیں اور اس سے کارپوریٹ خدمات میں بھی اضافہ ہواہے ۔ اس کے علاوہ اس کے ذریعے پیپر لیس آپریشنز میں اضافے کے نتیجے میں ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ لین دین میں تیزی اور شفافیت کویقینی بنایاگیا ہے ۔

;39;بہترین فن ٹیک سلوشن پرووائیڈرکیٹگری میں نئے انٹرپرائزز ریسورس پلاننگ (;698280;) سسٹم ون سیپ (;79;ne;836580;)کے گروپ میں وسیع عمل درآمد کیلئے کمپنی کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے جس کی توثیق پاکستان کے سب سے بڑے ;836580; ;8347;4 ;72657865;ڈیجیٹل کاروباری میں تبدیلی کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ اس ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپنی 24گھنٹے کے اندر ماہانہ کلوزنگ کو یقینی بناتے ہوئے مالیاتی رپورٹنگ میں عالمی معیارحاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔ ;79;ne;836580; کے نفاذنے دوردراز سے کاروباری کاموں کا انتظام کرنے کیلئے کمپنی کے ملازمین کیلئے آسانی ، آپریشنل اخراجات کو کم کرنے اوربروقت فیصلہ سازی کیلئے مینجمنٹ کودرست اور بروقت مالیاتی معلومات کے حصول کے قابل بنایاہے ۔

ایوارڈز جیتنے پر اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادار سالار قریشی نے خوشی کا ا ظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایک سخت اورمنفرد مسابقت کے باوجود یہ ایوارڈز حاصل کرنا ہمارے لیے اعزاز ہے ۔ بورڈ کے وژن اور ہماری ٹیم کی مستقل کاوشوں کے ذریعے ہم عالمی وبائی مرض کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تیزی سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی طرف منتقل ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ ڈیجیٹائزیشن کو اپناتے ہوئے ہم کاروباری استعداد میں اضافے اور کسٹمر سروس میں بہتری لائے ہیں اور اس پر عمل پیرا ہونے کیلئے انڈسٹری میں مثال قائم کی ہے ۔ مزید آگے بڑھتے ہوئے نئے اسٹینڈرڈز طے کرنے اور ان آزمائشی اوقات میں تمام کاروباری چیلنجوں کو کم کرکے ہم انشاء اللہ انڈسٹری کی رہنمائی جاری رکھیں گے ۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and for taking the time to point out options to improve our service. Please have your opinion on this post below.

Previous Post Next Post