افغانستان سے پاک فوج کی سرحدی چوکی پر حملہ، دو جوان شہید ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

افغانستان سے پاک فوج کی سرحدی چوکی پر حملہ، دو جوان شہید ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

باجوڑ (ویب ڈیسک) افغانستان کی حدود سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر باجوڑ کے علاقے میں دہشتگردوں نے افغانستان کی حدود سے پاک فوج کی سرحدی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے 28 سالہ سپاہی جمال کا تعلق مردان اور 21 سالہ ایاز  کا تعلق چترال سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور تین دہشتگردوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کردیا۔ پاکستان کی جانب سے افغان سرزمین سے دہشتگردی کی کارروائی پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

Post a Comment

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

Previous Post Next Post