پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے پی کے تحت اپر چترال بونی میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے پی کے تحت اپر چترال بونی میں  ایک روزہ ورکشاپ  کا انعقاد 

اپر چترال ، بونی ( نمائندہ ٹائمزآف چترال 11 اگست 2021 ) بونی اپر چترال میں صوبائی ادارہ برائے ہنگامی  امداد پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی  (پی ڈی ایم اے ) کے  تحت اسٹاک ہولڈر زکیلے ایک روزہ ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا۔  اس ورک شاپ میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے شرکت کی اور ان کے ساتھ لائن اینڈ ڈپارٹمنٹ کے افسران اور نمائندوں نے بھی شرکت کیں ۔ ادارے کی طرف سے ڈپٹی جنرل افتاب ، انفارمیشن ٹیم ہیڈ وقاص، اسپیشل اسسٹنٹ فیصل اور دیگر افسران بھی مدغو تھے ۔ 

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک ہوا ، اور آفتاب (اے ڈی، ڈی ار ایم)  نے پی ڈی ایم اے سے متعلق بریفگ دی ، اور مہمانوں کو پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔  
فیصل نے پی ڈی ایم اے کے مختلف کاموں اوراصولوں سے منسلک ، چترال میں اس کے پروجیکٹس ، اور دیگر علاقوں میں کام اور ہنگامی آفات سے نمٹنے سے متعلق آگاہی فراہم کی  ۔ ورک شاپ میں مختلف پمفلٹ تقسیم کئے گئے اور مختلف ادارون کے نمائندوں سے ان سے منسلک راۓ  لی گئی۔ 

اس ورک شاپ میں ریسکیو کی ٹیم ، گلف پاکستان اور چترال کے نمائندے ، سوشل ویلفر ، وائلڈ لائف ڈپارمنٹ ، ایجوکیشن ڈپارمنٹ کے نمائندے اور سربراہاں نے شرکت کی۔  اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے چترال بالخصوص اور پاکستان بالعموم میں ادارے کے کاموں کو سراہا اوراپنے خطاب میں کہا کہ جب بھی نے ان سے مدد کیلے اپیل کی ، جب انہیں آواز دی ، ادارے نے ہر وقت ہماری مدد کی ، اور ہم امید کرتے  ہیں کہ اداره اپنے کاموں کو چترال میں جاری رکھے گی ۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and for taking the time to point out options to improve our service. Please have your opinion on this post below.

Previous Post Next Post