ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام کے تحت "بین الاقوامی سالونیئر مقابلہ 2021 "کا انعقاد

ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام کے تحت "بین الاقوامی سالونیئر مقابلہ 2021 "کا انعقاد

 
کراچی: ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام کراچی انسٹی ٹیوٹ آف کلینری آرٹس (کے آئی سی اے)اور کراچی شیفس ایسوسی ایشن (کے سی اے) کے تعاون سے کراچی میں "بین الاقوامی سالونیئر مقابلہ 2021 "کا انعقاد ۔مقا بلو ں کا مقصد بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مہمان نوازی کے شعبے میں ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام کے ٹرینیز اور گریجویٹس کی مہارت کو اجاگرکر نا تھا۔پاکستان اور دنیا بھر سے 170پیشہ ور اور نوجوان شیفس نے مقابلے میں حصہ لیا ۔شرکاء کا فیصلہ جنوبی افریقہ ، سری لنکا ، دبئی ، آذربائیجان اور یونان اور پاکستانی جیوری کے بین الاقوامی پینلز کے ذریعے کیا گیا۔ یورپی یونین ، جرمنی، ناروے کے سفارتخانے کے اشتراک سے کے آئی سی اے اورکے سی اے ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام کو فروغ دینے کیلئے کو شاں ہے ۔اس موقع پرکارپوریٹ اداروں نے اپنی مصنوعات کیلئے سٹا ل بھی لگا ئے ۔




مقابلے میں ملٹی نیشنل کارپوریٹس جیسے نیسلے پروفیشنلز ، یونی لیور فوڈ سلوشنز ، آر اے کے پورسلین اور شانگری لا فوڈز اور سنیفز ایپلائینسز جیسے قومی کارپوریٹس نے شرکت کی۔مقابلے کے دوران ایک پاک ماسٹر کلاس اور بین الاقوامی چیفس ڈے کی تقریب بھی منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہو ئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ صوبہ سندھ میں نوجوانوں کی مہمان نوازی کے شعبے میں مختلف مہارتیں سیکھنے کی بڑی صلاحیت ہے۔ پاکستان سیاحت کے مواقعوں سے بھرا ہوا ہے جہاں ہر جگہ سے نوجوان مہارت کیساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو بین الاقوامی معیار پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہو ئی ۔

کراچی میں جرمنی کی قونصلیٹ جنرل برجیت کوہل مین ،  نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام نوجوان شیفوں کی اس طرح کی پیشہ ورانہ مہارت اور اچھی پریزنٹیشن دیکھ کر بہت خوشی ہو ئی۔ ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام نے پاکستانی نوجوانوں کو اپنی مہارت دیکھانے اور مزید سیکھنے کے مواقع فراہم کئے ہیں ۔ کوآرڈینیٹر برائے ٹریننگ اینڈ پائیدار ترقی GIZ پاکستان اولاف ہینڈلوگٹن نے کہا کہ مجھے اس مقابلے میں شرکا ء کی دلچسپی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اس سرگرمی کا حصہ بننا بہت اچھی بات ہے جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان میں پاک فنون کو کامیابی سے اجاگر کر رہی ہے۔ورلڈ شیفس ایسوسی ایشن کانٹی نینٹل جج اور ٹی وی ای ٹی جنوبی افریقہ کے سینئر مشیر شان اسمتھ نے کہا کہ پا کستان آکر  نوجوان اور پیشہ ور شیفوں کی مہارتوں کو دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔

ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام 2017میں اپنے دوسرے مرحلے کے آغاز سے اب تک تقریبا42,000نوجوان مردوں اور عورتوں کو مختلف قابلیت پر مبنی پیشوں میں تربیت دے چکاہے ۔پا کستان بھر میں 31,200مردوں ، خواتین کو قومی اور صوبائی TVET حکام نے مددکی ۔5000 سے زیادہ اساتذہ ، تشخیص کار ، پرنسپل اور ٹی وی ای ٹی اہلکاروں کو تربیت دی گئی۔ پاکستان بھر میں تقریبا31,200مردوں اور عورتوں کی پیشگی تعلیم کے اعتراف میں قومی اور صوبائی TVET حکام کی مدد کی ، ٹی وی ای ٹی کے عہدیداروں کے انسانی وسائل کی ترقی کیلئے 5000سے زیادہ اساتذہ ، تشخیص کار ، پرنسپل اور ٹی وی ای ٹی اہلکاروں کو تربیت دی گئی۔سندھ میں مہمان نوازی کے شعبے میں پروگرام نے سرکاری اور نجی شعبے کے 6مختلف اداروں کے ایک ہزار سے زائد ٹرینیوں کی تربیت میں معاونت کی ہے۔ ٹی وی ای ٹی ایس ایس پی نے 330 اداروں کی معاونت بھی کی ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post