پاکستان نے رواں سال 635 ملین ڈالر مالیت کے آئی ٹی برآمدات کئے ، رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 42 فیصد اضافہ

پاکستان نے رواں سال 635 ملین ڈالر مالیت کے آئی ٹی برآمدات کئے ، رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 42 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نےکہا ہےکہ پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) کی برآمدات میں رواں مالی سال 2021-22 پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 42 فیصد اضافہ ہوا،ان کا حجم 635 ملین ڈالر رہا۔

مشیر تجارت نے یہ بات اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر کہی ۔انھوں نے کہا کہ مالی سال 2201-22 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) اور آئی ٹی سے چلنے والی خدمات کی برآمدات جولائی سے ستمبر کے دوران بڑھ کر 635 ملین ڈالر ہو گئیں ،گزشتہ سال اسی عرصے میں اس شعبے کی برآمدات کا حجم 445 ملین ڈالر رہا تھا ،یہ سالانہ بنیاد پر 42 فیصد اضافہ ہے۔

انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز کی کوششوں اور لگن کی تعریف کی۔ مشیرتجارت نے کہا کہ یہ دیکھ کر کہ آئی ٹی سیکٹر کس طرح ترقی کر رہا ہے ،امید ہے کہ ہم مالی سال 2021-22 کے لیے آئی ٹی برآمدات کا ہدف بھی عبور کر لیں گے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and for taking the time to point out options to improve our service. Please have your opinion on this post below.

Previous Post Next Post