وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف فتح پر مبارکباد



اسلام آباد (اے پی پی)  وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف فتح پر مبارکباد دی ہے۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس کو مسلسل چوتھی فتح پر مبارکباد ہو۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی  قومی کرکٹ ٹیم کو نمیبیا کے خلاف کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قومی کرکٹ ٹیم کو نمیبیا کے خلاف کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی شاہینوں نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے، نمیبیا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی آئندہ میچز میں بھی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and for taking the time to point out options to improve our service. Please have your opinion on this post below.

Previous Post Next Post