اوپو رینو سیریز کے نئے سمارٹ فونز رینو7 اور رینو 7 پرو جلد پیش کئے جانے کا امکان



ٹیکناجی ڈیسک :  اوپو اپنی مقبول سیریزرینو کے نئے اسمارٹ فونز متعارف کرانے  والا ہے ۔  اس بار کمپنی کی جانب سے رینو 7، رینو 7 پرو اور رینو 7 ایس ای متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ رینو 7 اور 7 پرو کافی حد تک ملتے جلتے فونز ہوں گے جن میں 6.5 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا مگر اسٹینڈرڈ ماڈل میں 90 ہرٹز جبکہ پرو ماڈل میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ میسر ہوگی۔ دونوں فونز میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپوٹ کے ساتھ دی جائے گی۔ رینو 7 میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 جبکہ رینو 7 پرو میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر نصب ہوگا جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی تک اسٹوریج کے آپشنز کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔ دونوں کا کیمرا سیٹ اپ مختلف ہوگا، رینو 7 میں سونی کا تیار کردہ 50 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈٰپتھ سنسنگ کیمرے ہوں گے۔ پرو ماڈل میں سام سنگ کا تیار کردہ 50 میگا پکسل مین کیمرا ہوگا جس کے ساتھ 64 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے دیئے جائیں گے۔


اس کے مقابلے میں رینو 7 ایس ای میں 6.43 انچ کا 90 ہرٹز ریفریش ریٹ ڈسپلے دیا جائے گا۔ فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 920 پراسیسر ہوگا جس کے ساتھ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی جائے گی۔ فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہوگا جبکہ بیک پر 64 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈٰپپتھ سنسر کیمرے موجود ہوں گے۔ رینو 7 ایس ای میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ لیس ہوگی۔

Previous Post Next Post