میڈیا پر مہنگائی کے حوالے سے عوام کو غلط تاثر دیا جا رہا ہے،تمام اعشاریے مثبت سمت میں ہیں۔ترجمان وزارت خزانہ


میڈیا پر مہنگائی کے حوالے سے عوام کو غلط تاثر دیا جا رہا ہے،تمام اعشاریے مثبت سمت میں ہیں۔ترجمان وزارت

خزانہ

اسلام آباد (اے پی پی 7 نومبر 2021) وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ میڈیا پر مہنگائی کے حوالے سے عوام کو غلط تاثر دیا جا رہا ہے،تمام اعشاریے مثبت سمت میں ہیں ،مسلسل چار ماہ سے پوری دنیا میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے ،عالمی ادارہ ایف اےاوکے مطابق ستمبر اور اکتوبر کے مہینے میں کھانے اور پینے کی اشیا ء میں 3.9 فیصد اضافہ ہو اہے۔اتوار کو وزارت خزانہ کے ترجمان نے میڈیا کو جاری پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ ایف اے او کی رپورٹ مطابق کھانےکے تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں اس وقت اپنی بلند سطح پر ہے۔

اس میں 9.6فیصد اضافہ بتایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق ڈیری کی مصنوعات میں 2.6فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ کورونا کے بعد پوری دنیا اس وقت مشکلات میں ہے صرف پاکستان میں اس کا تاثر دینا غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیشت کی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اورصرف اکتوبر کے مہینے میں پاکستان کی برآمدات میں 17.5فیصد بڑھی ہیں جو کہ پچھلے آٹھ سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ برآمدات کا ہدف تیس ارب ڈالر اس سال حاصل کریں گے

۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائیل کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہو اہے۔اس میں جولائی سے اکتوبر تک 6ارب ڈالر اضافہ ہو اہے۔ٹیکس محصولات میں 37فیصد اضافہ ہوا ،پچھلے چار ماہ میں 151ارب ڈالر اِنکم ٹیکس کی مد میں حکومت نے اکٹھے کئے ہیں ،کپاس کی پروڈکشن میں 81 فیصد اضافہ ہو اہے۔،صنعت میں12.25فیصد اضافہ ہوا ہے لہذٰاآنے والوں دنوں میں معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔

Previous Post Next Post